تازہ تر ین

آئی ایم ایف اور پاکستان میں مذاکرات کا آج سے آغاز، رضا باقر واشنگٹن پہنچ گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آج سے آغاز ہوگا۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر واشنگٹن پہنچ گئے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک ورلڈ بینک کی اسپرنگ میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں آن لائن شامل ہوں گے۔ مذاکرات میں بجٹ کی تیاری کے ابتدائی خدوخال پر بھی بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں آئی ایم ایف کو 7000 ارب سے زائد کے ٹیکس محصولات سے آگاہ کیا جائے گا۔ بجٹ میں وفاقی حکومت کے اخراجات کے ابتدائی تخمینے پر بھی بات چیت ہوگی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف جاری قرض پروگرام پر بھی بات چیت کریں گے۔ پاکستان قرض پروگرام کی انگلی قسط کے لیے چند رعایتیں طلب کرے گا۔
ذرائع کے مطابق نئی حکومت بجلی اور پٹرول مہنگا نہ کرنے کے آئی ایم ایف کے مطالبات سے دستبرداری کی درخواست کرے گی۔ ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن کو بڑھا کر خسارہ قابو کرنے کا متبادل راستہ پلان دیا جائے گا۔ مذاکرات 24 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مذاکرات کی کامیابی پر ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain