تازہ تر ین

دھرنے والے ترقی کے دشمن, خادم اعلیٰ نے کامیابی کا بڑا نسخہ بتا دیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے۔ ایک طرف ویژن سے عاری سابق حکمران ہیں جنہوں نے معیشت کا بیڑا غرق کیاجبکہ دوسری طرف دھرنا گروپ ہے جس نے انتشار کی سیاست کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کی ہوس نے ملک کو بحرانوں اور اندھیروں میں دھکیلا۔ جھوٹے الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں نے دھرنوں کے ذریعے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ قوم کو اندھیروں اور مشکلات سے دوچار کرنے والوں کو عوام کی ترقی کے سفر سے تکلیف ہو رہی ہے۔ اپنے دور حکومت میںانہیں عوام کی تکالیف کا احساس نہ ہوا بلکہ بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار میں لگے رہے۔ سابق حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور تھیں جس سے عوام کے مسائل بڑھے۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کامیابی نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت سے ملتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین سال سے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کا سفر طے ہونے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمران قومی وسائل کی لوٹ مار کی بجائے قوم کو درپیش سنگین چیلنجز پر توجہ دیتے تو ملک بحرانوں میں نہ گھرا ہوتا۔انتشار اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو عوام کی فلاح سے کوئی سروکار نہیں اور ان عناصر نے کبھی دھرنوں، کبھی لاک ڈا¶ن اور کبھی شہر بند کرنے کی منفی سیاست کے ذریعے ترقی کے سفر میں میں روڑے اٹکائے۔ قوم اندھیرو ں میں ڈوبی اور مشکلات میں گھری ہوئی تھی تو دھرنا گروپ اپنی منفی سیاست میںمصروف رہا۔ عوام کی ترقی کے مخالفین نے دھرنوں کے ذریعے قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ دھرنے والوں کی چوردروازے سے حصول اقتدار کی ہوس اور منفی طرز سیاست کے باعث ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہوئی-یہ جانتے ہوئے بھی کہ ملک احتجاج کی سیاست کا متحمل نہیں پھر بھی دھرنا گروپ نے اپنا منفی طرز عمل نہ بدلا اور بدقسمتی سے ان عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی- ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکا کر عوام کی ترقی کے دشمن ہونے کا ثبوت دیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے کی گئی سنجیدہ کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب ریلوے پھاٹک پر ٹرین اور کار میں تصادم کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے افسوس ناک واقعہ کے بارے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سابق ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن توحید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سیف حمید کی رہائش گاہ لاہور کینٹ گئے اور والدہ کے انتقال پر سیف حمید اور دیگر اہل خانہ سے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار کے بعد مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں ایل ای ڈی سٹیمرز لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کی منظوری آج یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی جس میں لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کو خوبصورت بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور اس مقصد کیلئے روایتی ڈگر کو چھوڑ کر منفرد اور نئے انداز سے شہروں کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کو ہارٹیکلچر سے بھی خوبصورت بنایا جائے اور ہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے جدت کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain