تازہ تر ین

حیرت ہے جج صاحبان ایسا کیوں نہیں کرتے۔۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 4 فلیٹس سے متعلق تسلیم کیا گیا کہ وہ نوازشریف کے ہیں‘ حیرت ہے کہ جج صاحبان اس طرف کیوں نہیں جا رہے۔ میرے خیال میں ابھی تک پانامہ کیس شروع ہی نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جو کچھ کہا انہیں ثابت بھی کرنا ہوگا۔ استحقاق سے متعلق بحث بے معنی ہے۔ آرٹیکل 248 اور 266 ایک ڈھال کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والا اثاثے کبھی اپنے نام پر نہیں رکھتا۔ پانامہ کیس بالکل سادہ ہے۔ وزیراعظم اور ان کے بچوں نے اثاثوں سے متعلق اعتراف نہ کیا ہوتا تو یہ ایک مشکل کیس تھا۔ یہ بات کلیئر ہے کہ شریف خاندان نے سیاسی اثرورسوخ سے دولت بنائی۔ نوازشریف کے وکلاءبچ بچاﺅ کی گیم کھیل رہے ہیں۔ وزیراعظم ایون فیلڈ ہوم سے متعلق اعتراف کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھنا ہو گی عدالت جو بھی فیصلہ کرے اسے قبول کرنا ہے۔ ہم اداروں کا احترام کرتے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ کرنا کوئی غلط نہیں۔ وزیراعظم اور ان کے خاندان کو روزانہ سماعت پر کوئی اعتراض نہیں۔ 9 ماہ سے ہمارے اوپر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کسی ایک جگہ بھی نام موجود نہیں۔
اعتزاز


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain