تازہ تر ین

پرفارمنس سے پریشان کوہلی ٹپس لینے لارا کے پاس پہنچ گئے

ممبئی: (ویب ڈیسک) اپنی مایوس کن پرفارمنس سے پریشان بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ ٹپس لینے ویسٹ انڈیز کے سابق ورلڈ کلاس بیٹر برائن لارا کے پاس پہنچ گئے۔ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی مسلسل دوسری مرتبہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔ ہفتے کو میچ کے بعد مایوس ویرات ٹپس لینے برائن لارا کے پاس پہنچ گئے، ویسٹ انڈین لیجنڈ سن رائزر حیدر آباد کے بیٹنگ کوچ ہیں۔ بھارتی کرکٹر نے برائن لارا کو خود کو بیٹنگ میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا جبکہ برائن لارا نے بھی ویرات کوہلی کو مشورے دئیے ۔دوسری جانب بھارت کے سابق کپتان اظہر الدین نے کوہلی کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain