Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ریاض میں ای اسپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کھیلوں اور سعودی عرب میں کھیلوں کے بڑھتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    • بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔ بنگلہ دیش کی یہ کامیابی ٹیسٹ کرکٹ میں اس کی مسلسل بہتری کی عکاس ہے۔
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے جا رہا ہے۔ تکمیل کے بعد یہ عمارت دبئی کی بلند عمارتوں کی فہرست میں ایک اور بڑا اضافہ ہوگی۔
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے۔ نوجوان کھلاڑی کی اچانک موت پر فٹبال حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یہ جلد دھمکی آمیز جھوٹا خط دکھا کر چوک، چوراہوں پر بھیک مانگیں گے: مریم نواز

    By Khabrain Newsاپریل 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ سازش ہمیشہ کامیاب لوگوں کے خلاف ہوتی ہے، نا اہلوں کے خلاف نہیں، عمران نیازی نے آئین پر خود کش حملہ کیا، اسی لیے عدالتیں رات بارہ بجے کھلیں، عمران خان اگلا الیکشن فکس کرنے کے خواہشمند، ن لیگ خوفزدہ نہیں، اگلی تقرریوں کا فیصلہ میرٹ پر ہی ہوگا، اقتدار سے نکلنے والے دھاڑیں مار رہے ہیں، یہ جلد دھمکی آمیز جھوٹا خط دکھا کر چوک، چوراہوں پر بھیک مانگیں گے.
    لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
    ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کے جذبے اور ہمت کو سلام، کھوکھر برادران کی وفاداری کو سلام، مجھے یاد ہے کھوکھر ہاؤس کی دیواروں کو توڑا گیا تھا، کھوکھر برادران نے انتقام کے باوجود نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑا، عمران جیسے نا اہل سے پاکستان کے عوام کی جان چھوٹ گئی۔
    انہوں نے کہا کہ اللہ جسے چاہے عزت اور ذلت دے، کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، اللہ نے نواز شریف کوعزت دی اور کوئی وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھا ذلیل ہوگیا، عوام نے پہلی دفعہ ووٹ کے ذریعے اٹھا کر باہر پھینکا، نواز شریف نے لندن سے تمہاری حکومت ختم کی، آگے، آگے دیکھنا نواز شریف تمہاری سیاست کو بھی دفن کر دے گا، یہ ہمیشہ سے جھوٹ بولتا ہے، اس کا نام جھوٹوں کا بادشاہ ہونا چاہیے، عوام اس کے جھوٹوں کے مقابلے میں سچ سننا چاہتے ہیں، ہر حلقے میں جا کر اس کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔
    مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہتا تھا گھبرانا نہیں ہے، جب سے اقتدار گیا خود دھاڑیں مار مار کر روتا ہے، پچاس لاکھ گھر مکمل نہیں ہوئے، صرف زمان پارک کا گھرمکمل ہوا، جب آخری اوور کا موقع آیا تو یہ پویلین سے باہر ہی نہیں نکلا، میدان چھوڑ کر الٹے پاؤں بھاگ گیا، مقابلہ کرنے کے لیے اس نے اپنے غنڈوں کو بھیجا، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی گئی، غنڈہ گردی سے میرا سرشرم سے جھک گیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ آخری دنوں میں اس نے آئین کی دھجیاں اڑائیں، تمہارے لیے بارہ بجے عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ تم نے آئین پر خودکش حملہ کیا تھا، تمہارے ذاتی ملازم صدر، اسد قیصر، قاسم سوری، گورنر پنجاب نے حلف سے غداری کی، اس لیے بارہ بجے عدالتیں کھلی تھیں، کل نہیں تو پرسوں حمزہ شہباز حلف اٹھا کر رہے گا، تمہارا خیال تھا عدالتیں تمہارا منہ دیکھتی رہیں گی، شکر کرو ابھی عدالت نے فیصلہ دیا تمہیں سلاخوں کے پیچھے نہیں پھینکا۔
    ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام حربے ناکام ہوگئے تو جعلی خط اٹھا کر لے آیا، قومی سلامتی کمیٹی سے منہ توڑ جواب ملا، اس کی سازشی خط کی ٹیں، ٹیں سن کر دماغ پک گیا ہے، سازش تو نواز شریف کے خلاف ہوتی ہیں، کیا عمران خان جیسے ناکام شخص کے خلاف کسی کو سازش کی ضرورت ہے، اگلے بائیس سال یہ سازشی خط لیکر پھرتا رہے گا، یہ اب چوکوں میں سازشی خط دکھا، دکھا کر پیسے مانگا کرے گا، توشہ خان، توشہ خور خط چھوڑ کر کارکردگی دکھاؤ، سازش چھوڑ اپنی رپورٹ کارڈ دکھاؤ، توشہ خان، توشہ چور سے عوام نے آٹا، چینی مانگی تو کہا ابسولیٹلی ناٹ، بڑی سنگدلی سے کہتا تھا آلو، ٹماٹر کا ریٹ بتانے نہیں آیا، بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک عوام کی ٹیکس کی کمائی کا ایک ارب پھونک دیا۔
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ یہ بول رہا ہو تو آواز بند کر دیتی ہوں، آج اس کے ورکرز کنونشن میں پچاس میڈیا والے بیٹھے تھے، یہ اسلام آباد میں 20 لاکھ لوگوں کو لانے کی بات کر رہا ہے، آج پتا نہیں اول، فول بک رہا تھا، مولانا طارق جمیل سے ادب سے کہتی ہوں عمران کو سمجھائیں مذہب کے بارے ایسی باتیں نہ کرے، کوئی ہے جو اس نفسیاتی مریض کو لگام اور پاگل خانے کی بس پر بٹھا کر آئے، یہ اتنا بڑا پاگل ہے کہ پاگلوں کو بھی پاگل کر دے گا، کہتا ہے عید پر گلے ملنا تو حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا، وزیراعظم کی کرسی کو مال بنانے کے لیے استعمال کرتا رہا، شرم کرو۔
    ان کا کہنا تھا کہ جب اصل حقیقت سامنے آئی تو اداروں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا، خود کہتا ہے فوج کو کچھ نہیں کہنا اور اپنے لوگوں کو گالیاں نکالنے کا کہتا ہے، دنیا کا پہلا پاگل دیکھا اس لیے رو رہا ہے کہ اداروں نے آئین کا ساتھ کیوں دیا، اگر ادارے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے، عمران کو مرچیں اس لیے لگ رہی ہیں اس نقل کی عادت پڑگئی ہے، اب کوئی نقل کرانے کو تیار نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ الیکشن ہونگے، ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، ضمنی الیکشن سے ہارنے والے ڈر رہے ہیں، جلدی، جلدی الیکشن کرانے کا مطلب عمران تقرریوں میں مداخلت کر کے اگلا الیکشن فکس کرنا چاہتا ہے، اگلی تقرریوں کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، شہباز شریف نے دو ہفتوں میں وہ کام کر دیئے جو 200 سالوں میں بھی نہیں کرسکتا، شہباز اسپیڈ نے دو ہفتوں چینی، گھی، آٹا سستا کر دیا، ایک ہے عمران اسپیڈ، آٹا، چینی، کھاد، گھی کو مہنگا کر دیا گیا، عمران اسپیڈ میں فرح کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.