تازہ تر ین

شاہین آفریدی کی کاؤنٹی کرکٹ میں دھوم، بیک ٹو بیک وکٹیں لے کر شائقین کے دل جیت لیے

لارڈز: (ویب ڈیسک) شاہین آفریدی کی کاؤنٹی کرکٹ میں دھوم مچ گئی، انہوں نے ایک مرتبہ پھر بیک ٹو بیک وکٹیں لے کر شائقین کے دل جیت لیے۔
لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں شاہین آفریدی نے 54 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جس میں انہوں نے مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر نے لسٹر شائر کے کولن ایکر کو صفر جبکہ لوئس کیمبر کو پندرہ رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
دوسری جانب لنکا شائر سے کھیلتے ہوئے حسن علی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، فاسٹ بولر نے 45 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain