تازہ تر ین

سابقہ بیوی گفٹ دے تو ٹھیک, بیٹا باپ کو تحفہ دے تو جرم؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ ہمارے دادا میاں شریف کی جائیداد تینوں بھائیوں میں ایک معاہدے کے تحت برابر برابرتقسیم ہوئی،کسی کو کوئی اختلاف نہیں ہے،ہم کرپشن کو گالی سمجھتے ہیں،پانامہ کیس میں وزیر اعظم سرخرو ہوں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف کرائسس تو اسی دن سے شروع گئے جب انہوں نے حلف اٹھایا تھا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ہر چھ ماہ بعد نیا بحران پیدا کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اثاثہ جات میں کچھ بھی نہیں چھپایا گیا ہے، پانامہ کیس میں وزیر اعظم کی فیملی دفاع کررہی ہے، تینوں بھائیو ں میں اثاثوں کی تقسیم باقاعدہ معاہدے کے تحت ہوئی ہے،جس کا ثبوت ہے،کسی نے فیکٹری لی تو کسی نے اراضی لے لی تھی،اگر آگے کسی نے اثاثے بنائے ہیں تو اپنے اپنے حصوں سے بنائے ہیں،ریاست کا ایک روپیہ بھی باہر نہیں گیا ہے،ہمارے خاندان کو اپنے کزنز کے اثاثوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور ان کو بھی نہیں ہے’،پاکستان کو لوٹ کر اثاثے نہیں بنائے گئے ہیں ،کورٹ میں جواب دے رہے ہیں فیصلہ بھی آجائے گا،جب پاکستان کوئی پیسہ نہیں گیا تو منی ٹریل کس بات کا۔ وزیر اعظم سرخرو ہوں گے،ہم کسی کو چھپنے نہیں دیں گے سب کا کچا چٹھا نکالیں گئے، یہاں ڈبل سٹینڈرڈز ہیں،عمران خان کی پارٹی کو فارن فنڈنگ ہورہی ہے،جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تہمینہ درانی کی کسی ٹوئیٹ کا جواب دینا پسند نہیں کرتا ،ہم بڑوں کی قدر کرتے ہیں،توفیق کیس کے ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے جب اس پر کوئی سیٹل منٹ ہوئی تو اس کا مجھے علم نہیں ہے اور میاں نواز شریف اس وقت لانڈھی جیل میں تھے-انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک پیسہ کی کرپشن نہیں کی ہے،ہم کرپشن کو گالی سمجھتے ہیں،چینی صدرشی چن پنگ کرپشن کے خلاف کلین اپ کررہے تو سی پیک پر بھی وہ ایسا برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس، ہم تمام لوگ سرخرو ہونگے۔ سیاستدانوں سے سوال ہونا چاہیے کہ کس نے قرضے معاف کروائے۔ سابقہ بیوی سے بنی گالہ کا گفٹ لیں تو ٹھیک۔ یہاں بیٹا باپ کو گفٹ دے تو جرم؟ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنے آف شور کمپنیوں کو خود قبول کیا ہے کہ انہوں نے قرضے معاف کروائے ہیں۔ عمران خان کو بھارت فنڈنگ کررہا ہے۔ چندے کے نام پر دنیا سے پیسہ سمیٹنے والے ہم پر الزام لگارہے ہیں۔ پانامہ کا فیصلہ آنے میں چند دن باقی ہیں۔ انتظار کرلیتے ہیں دودھ کا دودھ پانی پانی ہو جائے گا۔ ہمارے حق میں فیصلہ آیا تو ہم کیس نہیں چھوڑیں گے میڈیا پر اسی طرح انکے خلاف عدالتیں لگیں گی جو انہوں نے ہمارے خلاف لگارکھی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain