تازہ تر ین

نواز شریف کی تقریر میں جاوید ہاشمی کا خصوصی ذکر ….اندرونی کہانی منظر عام پر ….

ملتان(ویب ڈئسک)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ترقی کا راستہ روکنے دھرنا دینے ، تخریب کاری اور عوام کو گمراہ کر نے کے لئے نہیں بلکہ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے آئی ہے ، نیا پاکستان بنانے والے ملتان میں آکر نیا پاکستان دیکھیں ، میڈیا میں الزامات لگانے والوں کے الزامات کا کوئی سر پاﺅں نہیں ہے ،جلد ہی تنقید کرنیوالوں کھچے چٹھے عوام کے سامنے عیاں ہوجائینگے ، عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہوسکتا، ملک میں دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ، بھاشا ڈیم کے لئے 110ارب کی زمین خرید لی ہے ، اگلے سال تک لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی، سیاستدانوں کو تقریروں اور کھانے پینے کے علاوہ غریب عوام پر بھی توجہ دینی چاہیے ، ورنہ عوام ایسے لیڈروں کو مسترد کردیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملتان میں میٹروبس کی افتتاحی تقریب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) ملتان میں سیاست کرنے ، دھرنا دینے ، ترقی کا راستہ روکنے ، قوم کا وقت ضائع کرنے ، تخریب کاری یا عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نہیں آئے بلکہ میٹرو بس کا خوبصورت منصوبہ دینے آئی ہے ، ملتان کے عوام کی خدمت کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ، ملتان کے عوام اور شہبازشریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، انہوں نے کہاکہ آج ملتان کے ان ایم این ایز کو بھی دعوت دینی چاہیے تھی جو کہ یہاں سے 2013ءکے انتخابات میں منتخب ہوئے تھے کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے یہاں پر میٹرو بنا کر عوام کو سہولت پیش کی ہے ۔نوازشریف نے کہا کہ ملتان میٹرو بس کے کرائے کو لاہور اور راولپنڈی کی میٹرو بس کرائے سے زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن میں نے کہا کہ ملتان میٹرو بس کا کرایہ بھی لاہور اور راولپنڈی کے برابر ہوگا ۔نوازشریف نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ ملتان کے عوام کس طرح سے ایک کنارے سے دوسرے کنارے اپنے گھروں کو جاتے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے اس لئے ہم غریب عوام کے بارے میں سوچتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے والوں کو چاہیے کہ وہ ملتان میں آکر نیا پاکستان دیکھیں جہاں پر میٹروبس سروس چلا کر ملتان کی شکل بدل دی گئی ہے ، میٹرو بس منصوبے سے ملتان کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے ہیں ، بلوچستان میں بھی سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں ، گوادر بندر گاہ بھی بنائی جارہی ہے ،کاشغر سے لے کر گوادر تک ایکسپریس ویز کا جال پھیلایا جارہا ہے جو کہ ملک کو ایک دوسرے کیساتھ لنک کرے گا اور اس سے پورا پاکستان ترقی کی لپیٹ میں آجائے گا ، وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں کو سمجھ بوجھ نہیں وہ ترقی کا راستہ روکتے ہیںاور ٹی وی پر آکر ایسے الزامات لگاتے ہیں جن کا کوئی سر اور پاﺅں نہیں ہوتا لیکن اب پوری قوم دیکھے گی کہ آنے والے وقتوںمیں ان کے بھی کھچے چٹھے عوام کے سامنے آئیں گے کیونکہ دین میں ہے کہ اگر آپ کسی دوسرے پر غلط کام کا الزام لگاتے ہیں وہ غلط کام نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ 2012ءمیں لوڈ شیڈنگ کی ایسی حالت تھی کہ بارہ بارہ گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تھی اور کئی علاقوںمیں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، عوام سوچ رہی تھی کہ اب لوڈ شیڈنگ چوبیس چوبیس گھنٹے ہو گی لیکن مسلم لیگ ن نے آتے ہی دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لے کر آئی جو کہ ایک بڑی ترقی ہے حالانکہ پاکستان کی پوری تاریخ میں پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ۔نوازشریف نے کہاکہ شہبازشریف روزانہ ہیلی کاپٹر پر بجلی کے نئے بننے والے کارخانوں کا جائزہ لیتے ہیں اور انہوںنے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کوئلے کا جہاز بھی آگیا ہے اس کا مطلب ہے کوئلہ آگیا ہے تو بجلی بھی جلد ملک میں آجائے گی ۔نوازشریف نے کہا کہ دیا میربھاشا ڈیم کیلئے110ارب روپے کی زمین خرید لی گئی ہے جس سے چار ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی ، اس کے علاوہ پانی ذخیرہ کرنے کے لئے بھی جگہ بنائی گئی ہے جس سے کاشتکار اور ملک کی زراعت ترقی کرے گی اور اس سے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی تاکہ غریب عوام پر بجلی کے ریٹ مناسب اثر انداز ہوسکیں ۔نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) صحت اور تعلیم پر بھی توجہ دے رہی ہے باقی شہروں کی طرح ملتان میں بھی صحت کی ایک ایسی سکیم لا رہے ہیں جس سے غریب عوام کو پیسے نہیں دینے پڑےں گے ، سیاستدانوں کو تقریروں اور کھانے کے علاوہ عوام پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ اب عوام میں سمجھ بوجھ آچکی ہے کہ وہ کام نہ کرنیوالوں کو منتخب نہیں کرتے ،عمران خان کے دماغی توازن کے سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہوسکتا ۔دریں اثناء ملتان میں میٹرو بس سروس کے افتتاح کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ ہم یہاں سیاست کرنے یا دھرنے کیلئے نہیں آئے نہ ہی ترقی کا راستہ روکنے نہیں آئے اور نہ ہی تخریب کاری کیلئے آئے ہیں بلکہ خوبصورت سا میٹرو کا تحفہ دینے کیلئے آئے ہیں،ملتان کی عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں،ملتان کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹرو سروس کی آمدنی اخراجات سے کم ہے حکومت اخراجات برداشت کرے گی،میٹرو سروس سے ملتان کی عوام کی مشکلات کم ہوں گی،کہاں ہے نیا پاکستان ؟ کسی نے نیا پاکستان دیکھنا ہے وہ ملتان آکر دیکھ لے یہاں کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے ،یونیورسٹی آنے والے اساتذہ اور طلباءکو میٹرو بس کا بہت فائدہ ہو گا یہ منصوبہ ملتان جیسے قدیم شہر کو چار چاند لگائے گا قدیم اور جدید شہر مل جائیں گے ۔میاں شہباز شریف صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ڈیڑھ برس میں میٹرو بس کا یہ منصوبہ مکمل کیایہ کم سے کم مدت میں منصوبہ بنا ہے۔لاہور سے ملتان موٹر وے منصوبہ تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے ،ملتان سے لاہور چھ لین موٹر وے بنائی جا رہی ہے،ملتان سے سکھر تک بھی چھ لین موٹر وے تیزی سے بن رہی ہے جبکہ اگلے چند ماہ میں سکھر سے حیدر آباد اور پھر کراچی تک موٹر وے بنے گی پھر کراچی سے پشاور تک موٹر وے مکمل ہو جائے گی ،بلوچستان میں بھی سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں، آج بلوچستان باقی علاقوں کے برابر آرہا ہے،خنجراب سے گوادر تک پورا ملک مل جائے گا ،گلگت اور بلتستان،آزاد کشمیر میں بھی سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں،جن کو ترقی کی سوجھ بوجھ نہیں ہے وہ ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،مخالفین کے معاملات سامنے آرہے ہیںوہ جلد بے نقاب ہوں گے،مخالفین خود عمل نہیں کرتے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں جو کہ نامناسب بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان میں نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کی جائے گی جو کہ پنجاب بھر میں شروع کی جائے گی غریب لوگ مفت علاج کروائیں گے حکومت اخراجات برداشت کرے گی،یہ سکیم بیس کروڑ عوام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خدمت کرنے والے کروڑوں عوام کی دعائیں لیتے ہیں کمشنر ملتان مبارکباد کے مستحق ہےں۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز ،شریف ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ ،حنیف عباسی،مئیر ملتان نوید آرائیں،وفاقی و صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain