اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے پلے کارڈز اٹھائے، چیئرمین کے ڈائس کا گھیراؤ کر کے مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت شروع ہوا، قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئے تھے 70 روپے کا پیٹرول کرنے اور 210 روپے کا لٹر کر دیا، گزشتہ حکومت میں بجلی تاروں میں دوڑتی تھی لیکن اس حکومت نے بجلی کو بلوں میں بھر دیا ہے۔
تحریک انصاف کے اراکین نے قائد ایوان کی نشست پر آ کر بھی احتجاج کیا، ایوان میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے امپورٹڈ حکومت نا منظور کے نعرے لگائے گئے، چیئرمین سینیٹ نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو اپوزیشن اراکین کو سائیڈ پر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اپنی نشست دوسرے کے سامنے جاکر احتجاج کرے گا تو معطل کر دوں گا۔
