تازہ تر ین

خود ساختہ فیصلے میں حریت رہنما یاسین ملک کو سزا سنائی گئی: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، خود ساختہ فیصلے میں حریت رہنما یاسین ملک کو سزا سنائی گئی، عالمی برادری پر دباؤ ڈالتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 31 مئی سے 2 جون تک ترکی کا پہلا سرکاری دورہ کیا، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، کابینہ اراکین اور دیگر سینئر حکام موجود تھے، وفود کی سطح پر بات چیت کی گئی، دورے میں 6 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گیے، دونوں ممالک نے 3 برس میں باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے پر اتفاق کیا، دورے میں وزیر اعظم نے ترکی کے بڑے بزنس مینوں سے ملاقات کی، دورے میں وزیراعظم اور ترک صدر نے مشترکہ لوگو کی رونمائی کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس وقت وزیر اعظم گوادر میں ہیں، وہاں ایسٹ وے ایکسپریس وے کا افتتاح کرینگے، یہ سی پیک کا ایک اہم منصوبہ ہے جو گوادر میں زمینی نقل و حمل کے لیے اہم ہے، 30 مئی کو وزیر اعظم کی برطانوی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
عاصم افتخار نے کہا کہ 30 اور 31 مئی کو پاک بھارت سندھ طاس آبی کمشنرز کا نئی دہلی میں اجلاس ہوا، فریقین نے سندھ طاس معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کرانے کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان نے سندھ طاس آبی کمشنرز کے اجلاس میں اپنے تحفظات پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تھے، 29 مئی کو پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تقریب میں شرکت کی، پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں میں سب سے زیادہ پیس کیپر فراہم کرنے والا ملک ہے، ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے حوالے سے برطانوی ہائی کمیشن کے ساتھ مل کر بیکن لائٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، ایک خود ساختہ فیصلے میں حریت رہنما یاسین ملک کو سزا سنائی گئی، پاکستان عالمی برادری پر دباؤ ڈالتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain