لاہور(سیاسی رپورٹ)وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ٓل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی وفد کی ملاقات کے دوران چیف ایگزیکیٹو خبریں گروپ امتنان شاہد نے پوچھا کہ ٓپ نے پچھلے دور حکومت میں بھی معیشیت اور ملکی حالات پر گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کی تھی اب دوبارہ آپ نے ملکی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں اورریاستی اداروں سے ڈائیلاگ کی بات کی ہے تو یہ فرمائیں کہ ٓاپ اس میں کس کس کو بلانا چاہتے ہیں؟؟؟ جس کے جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے معاملات پہلے بھی جب خراب تھے تو میں نے عمران حکومت کو ان کو سلجھانے کے لیے مل بیٹھنے کی تجویز دی تھی ۔ اب دوبارہ اگر ہم اکٹھے نہ بیٹھے تو کسی کے لیے بھی ان معاملات کو سلجھانا ٓآسان نہیں ہوگا، جس کا نقصان عوام بھگتے گی،لہذا میرے ذہن میں ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے بیٹھ کر ملکی معیشیت اور دیگر قومی امور کو طے کر لیں تاکہ بار بار پاکستان سانحات کا متحمل نہ ہو
