تازہ تر ین

پرویز خٹک کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو” شکست “

پشاور (این این آئی، صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی مقابلے کا نام ہے اور سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف کے ساتھ ہے۔پشاور میں دوسری انڈر 23 خیبر پختونخوا گیمز ٹرافی کی رونمائی کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کھیل انسان کو جلد بوڑھا ہونے سے روکتے ہیں تاہم پاکستان میں کھیلوں پر اہمیت نہیں دی جاتی، ہماری حکومت بنی تو کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، مجھے خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کھیلوں پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ جبکہ نیوزی لینڈ کی آبادی صرف 50 لاکھ ہے تاہم اس کے باوجود وہاں پاکستان سے زیادہ کھیلوں کے میدان اور مواقع موجود ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ڈھائی کروڑ بچے آج بھی اسکولوں سے باہر ہیں لیکن نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں میں برابر مواقع فراہم کرنا چیلنج ہے، یہ نوجوان ہی نیا پاکستان بنائیں گے اور کھیلوں سمیت ہر شعبے میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل مقابلہ کرنا سکھاتا ہے اور سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف اور پرویز خٹک کا کوئی مقابلہ نہیں ہے کیونکہ پرویز خٹک یہ جان چکے ہیں کہ ترقی سڑکوں اور انڈر پاسز پر پیسہ لگانے سے نہیں بلکہ تعلیم، صحت اور کھیلوں پر پیسہ لگانے سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا میں ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، کے پی کے کی پولیس پورے پاکستان میں سب سے زیادہ اچھی کارکردگی کی حامل ہے جبکہ خیبر پختونخوا کا تعلیمی نظام بھی پورے پاکستان میں سب سے اچھا ہے۔ ہم صحت کے شعبے میں بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد صحت کے شعبے میں بھی خیبر پختونخوا دیگر صوبوں سے آگے ہوگا۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک نمبر ون وزیراعلیٰ ہیں ان کا شہبازشریف کا کوئی مقابلہ نہیں ہے تحریک انصاف کیسر براہ عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے سمجھ لیا پل اور سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار نے نوازشریف کے لیے منی لانڈرنگ کی جو ثابت ہوچکی ہے شریف خاندان کا منی ٹریل قطری شہزادے کے خط میں نہیں بلکہ اسحاق ڈار کے اعترافی بیان میں ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain