تازہ تر ین

پنجاب کا بجٹ صوبے کے 12 کروڑ عوام کیلئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے: حمزہ شہباز

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نئے مالی برس کا بجٹ صوبے کے 12 کروڑ عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے، عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہماری سیاست کا محور ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ کم عرصے میں انتہائی محنت اور عرق ریزی سے بجٹ دستاویز تیار کی گئیں، یہ بجٹ اعدادوشمار کی روایتی جادو گری نہیں بلکہ خلق خدا کی خدمت اور ریلیف کی حقیقی دستاویز ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بجٹ میں بھی کمزور طبقے کی فلاح پر فوکس کیا ہے، پنجاب کے 12 کروڑ عوام کیلئے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا، صوبے کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ متوازن، ٹیکس فری اورترقیاتی بجٹ سے صوبے میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، بجٹ صوبے کی پائیدار ترقی و خوشحالی کا روڈمیپ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain