Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بارش کے باعث میچ منسوخ، بنگلہ دیش ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
    • پاکستان کا بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
    • عزت دار عورت شادی کے بعد بھی اپنے پہلے شوہر کی برائی نہیں کرتی، جو وقت ساتھ گزرا اچھا گزرا، شاید نصیب میں ساتھ اتنا ہی لکھا تھا: ثانیہ مرزا
    • ٹرمپ کی خلیجی رہنماؤں سے ایران جنگ پر اہم ملاقات، اگلے ہفتے نیویارک میں اجلاس
    • پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان
    • پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع
    • غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق
    • امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں:جے ڈی وینس
    • مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
    • میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
    • مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
    • شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
    • مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
    • ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں
    • دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک ترقیاتی منصوبوں میں مزید تعطل کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم

    By Khabrain Newsجون 16, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک ترقیاتی منصوبوں میں مزید تعطل کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور شاہراہوں کے تعمیراتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
    وزیر اعظم شہباز شریف نے قراقرم ہائی وے، بابوسر ٹنل اور خضدار کچلاک روڈ پر بھی کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کے لیے کنٹریکٹ دینے کے طریقہ کار کو مزید شفاف بنایا جائے۔
    وزیر اعظم نے پروکیورمنٹ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔
    شہباز شریف نے کہا کہ ملک ترقیاتی منصوبوں میں مزید تعطل کا متحمل نہیں ہو سکتا اور گزشتہ 4 سال میں ترقی کا سفر مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں روکا گیا۔ بین الاقوامی کمپنیوں کی تصدیق کے لیے پاکستانی سفارتخانوں سے معاونت حاصل کریں۔
    انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ملک و قوم کا وقت اور پیسہ بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
    وزیر اعظم کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ ایم 6 سکھر حیدرآباد موٹروے کراچی پشاور موٹروے کا اہم حصہ ہے اور 306 کلومیٹر لمبا 6 رویہ موٹروے 15 انٹرچینجز کے ساتھ 6 اضلاع سے گزرے گا۔
    سکھر حیدرآباد موٹروے کی وجہ سے پورے پاکستان سے برآمدات کی کراچی بندرگاہوں تک رسائی میں آسانی پیدا ہو گی اور منصوبے پر کام 6 ماہ میں شروع کر دیا جائے گا جس کی تکمیل ڈھائی سال میں ہو گی۔ تھاہ کوٹ رائے کوٹ سیکشن کی فیزیبلیٹی رپورٹ پر کام جاری ہے۔
    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی ہو گی اور بابوسر ٹنل کے علاوہ 66 کلومیٹر روڈ کے مکمل حصے پر تعمیر اور روڈ کی بحالی کا کام کیا جائے گا۔ برفباری کے دوران ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے سنو گیلیریز بھی تعمیر کی جائیں گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.