اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان کو صرف وہ اچھالگتا ہے جو ان کے اپنے مفاد میں ہو،عمران خان اور جہانگیرترین بقائمی ہوش وحواس اپنے جرائم کا اعتراف کرچکے ہیں،عمران خان نے اپنی ہی بیٹی کو شناخت دینے سے انکارکیا،2018میں الزام خان ناکام خان بن جائیں گے،تحریک انصاف والے نئے کاغذوں سے پرانے پکوڑے بیچنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ رقوم کی ترسیل کی تمام تفصیلات عدالت میں جمع کرادی ہیں،تحریک انصاف کے وکلاءہرروز موقف تبدیل کرتے رہے،تحریک انصاف والے نئے کاغذوں میں پرانے پکوڑے بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں،تحریک انصاف ماضی میں ختم ہونے والے مقدمات کے حوالے دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2010میں کالادھن سفید کرنے کاقانون بناجس میں عمران خان کااعترافی بیان ہے،عمران خان کو صرف وہ اچھالگتاہے جوان کے اپنے مفاد میںہو،عمران خان اور جہانگیرترین بقائمی میں اپنے جرائم کااعتراف کرچکے ہیں،تحریک انصاف کو ان کااصل چہرہ دکھارہاہوں جس پر وہ حواس باختہ ہیں۔دانیال عزیز نے کہاکہ جہانگیر ترین نے تین سال میں اپنی اولاد سے647ملین کے تحائف کا لین دین کیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہاکہ عمران خان نے اپنی ہی بیٹی کو شناخت دینے سے انکار کیا،عمران خان وزیراعظم کو اس لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ وہ اچھے کام کر رہے ہیں،2018میں الزام خان ناکام خان بن جائیں گے۔….