Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر صومالی ریفری کو داخلے سے روکا گیا: ٹرمپ انتظامیہ
    • ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی پشاور نہ پہنچ سکی
    • پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
    • پی ٹی آئی نے رابطہ کمیٹی ارکان کو ناراض ایم پی ایز سے رابطوں سے روک دیا
    • ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل
    • گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں
    • یونیسکو فورم میں ممتاز زہرہ بلوچ کا پاکستان کے ثقافتی ورثے پر زور
    • برطانوی وزیرِ دفاع کا فوجی اخراجات پر وزیرِاعظم سے اختلاف، استعفیٰ دے دیا
    • کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے
    • چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
    • چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی
    • زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔
    • پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ
    • ایرانی ٹیم نے ورلڈ کپ آمد پر 168 بیجز پہن کر اسکول حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
    • کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش
    • عہدہ ختم تو اہمیت ختم
    • گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ
    • جو روٹ کپتان ، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر….

    By Daily Khabrainفروری 1, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    saudia arab
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض(ویب ڈیسک )سعودی وزیر دفاع کے مشیر اور یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ الحدیدہ کی بندرگاہ سے حملوں کا شروع ہونا اور سعودی بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنایا جانا ایک تخریبی کارروائی اور خطرناک اشارہ ہے۔ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو میں عسیری کا کہنا تھا کہ سعودی جنگی جہاز الحدیدہ کی بندرگاہ کے لیے آنے والے بحری جہازوں کی نگرانی کر رہا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ باغی ملیشیائیں بے سوچے سمجھے کارروائی کر کے بحر احمر میں جہاز رانی کی سکیورٹی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔عسیری کے مطابق الحدیدہ کی بندرگاہ ان اہم ترین بندرگاہوں میں سے ہے جو یمن آنے والی انسانی امداد اور تجارتی مواد کی وصولی کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ لہذا الحدیدہ کی بندرگاہ سے دہشت گرد حملوں کا آغاز اس بندرگاہ کی فعالیت متاثر ہوگی اور یہ باغی ملیشیاں کی تخریبی کارروائیوں کا ایک حصہ ہے۔ سعودی مشیر دفاع نے مزید کہا کہ یمن میں حوثی باغی اور القاعدہ تنظیم ایک ہی وقت میں دہشت گردی کا بڑا خطرہ ہیں۔ یہ ایک ہی سِکے کے دو رخ ہیں جو مل کر کام کر رہے ہیں۔باغی ملیشیاں کے ہاتھوں بحر احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو نشانہ بنائے جانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ پہلے واقعہ ایک اماراتی امدادی جہاز کے خلاف تھا جب کہ دوسرے اور تیسرے واقعے میں امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔اس سے قبل یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوموار کی شام سعودی عرب کے بحری جنگی جہاز پر حوثی باغیوں کی تین خود کش بمبار کشتیوں نے حملے کی کوشش کی۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ بحری جنگی جہاز کی طرف آنے والے تین میں سے دو کشتیوں کو روک دیا گیا جب کہ بارود سے لدی ایک کشتی جہاز سے ٹکرا گئی۔ خود کش کشتی کے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا اور جہاز میں آگ لگ گئی۔ عملے نے فوری کارروائی کرکے جہاز میں لگی آگ پر قابو پالیا تاہم دھماکے نتیجے میں دو اہل کار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوعلاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں

    تازہ ترین

    ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل

    گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں

    چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.