لاہور : (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر و رہنما مریم نواز آج شیخوپورہ میں پاور شو کریں گی۔
مریم نواز شام 7 بجے کمپنی باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی، گزشتہ اسی گراونڈ میں عمران خان نے خطاب کیا تھا۔
سٹیج اور لائٹنگ سمیت دیگر سامان بھی وہی استعمال کیا جا رہا ہے جو عمران خان کے جلسے میں استعمال ہوا تھا۔
شہر میں مریم نواز کی تصاویر قدآور فلیکس آویزاں کردئیے گئے، ن لیگ کی مقامی قیادت جلسہ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
