پیرس : (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے سائیکلسٹ تھامس پڈکاک نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ اپنے نام کرلیا۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 12ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے برائنسن سے الپ ڈی ہیوزتک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو165.5کلو میٹر پہاڑی پر محیط تھا۔
22 سالہ برطانوی سائیکلسٹ تھامس پڈکاک نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 165.5 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 55منٹ اور 24 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، 30 سالہ جنوبی افریقن سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے ریس میں دوسری جبکہ 37 سالہ برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ریس میں پہلی پوزیشن کے ساتھ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ نے سلووینیا کے سائیکل سوار تدیج پوگاچ سے گیارہویں مرحلے سے یلو جرسی بھی چھین لی ہے جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3328کلو میٹر کا سفر طے کریں گے، ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 24 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
