تازہ تر ین

پاکستان کرکٹ میں ایک اچھا فاسٹ باﺅلر اور مڈل آرڈر بیٹسمین کی آمد …. شاہد آفریدی کا حیران کن انکشاف

کراچی /لاہور (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ گول میز کانفرنس سے متعلق لاعلم ہوں اور مجھے میڈیا کے ذریعے پتہ چلا ،پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے بھی دعوت دے گاتو کانفرنس میں شرکت کروں گا،امید ہے کہ لیگ کے اس سیزن میں انہیں کم از کم ایک اچھا فاسٹ بولر اور مڈل آرڈر بیٹسمین دیکھنے کو ملے گا،پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانااچھا اقدام ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے چاندی کا تمغہ جیتنے والی تھروبال ٹیم کے اعزاز میں کراچی میں منعقدہ تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے قومی ٹیموں کی بہتری کیلئے لاہور میں بلائی جانے والی گول میز کانفرنس سے لاعلم رکھا گیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس کانفرنس سے متعلق لاعلم ہوں اور مجھے میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے اس کے لیے موجودہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو مدعو کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر واقعی ایسا ہورہا ہے تو کرکٹ کے معاملات پر کرکٹرز سے بات کرنے کا پی سی بی کا یہ اقدام خوش آئندہ ہے، جبکہ اگر کرکٹ بورڈ مجھے بھی مدعو کرتا ہے تو میں بھی کانفرنس میں شریک ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ اور ملک کی خدمت کیلئے ہمیشہ حاضر ہوں، پی سی بی جب بھی مجھے کرکٹ کیلئے بلائے گی میں اپنی زیادہ سے زیادہ خدمات پیش کروں گا۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لیگ کے اس سیزن میں انہیں کم از کم ایک اچھا فاسٹ بولر اور مڈل آرڈر بیٹسمین دیکھنے کو ملے گا جو قومی ٹیم کے لیے رنز کر سکے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کے ذریعے قومی ٹیم کے لیے ابھرتے ہوئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔انہوں نے نجم سیٹھی کی جانب سے سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد پاکستان میں کرنے کے اقدام کو بھی سراہا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان کیلئے کیا جارہا ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ میچز پاکستان میں ہونے چاہیے اور بڑے شہروں سے کھیل کو پذیرائی ملنی چاہیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain