تازہ تر ین

عالمی مبلغ پیر علاوالدین صدیقی کا انتقال, عقیدت مند رنج و غم میں ڈوب گئے

لندن(لائن)معروف بزرگ عالم دین اور مشہور روحانی سلسلہ خانقاہ نیریاں شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین علامہ پیر علاو¿ الدین صدیقی لندن میں انتقال کر گئے،وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ، علامہ پیر علاو¿ الدین صدیقی نے اندرون وبیرون ممالک میں تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے کے علاوہ درجنوں تعلیمی ادارے قائم کئے جبکہ وہ محی الدین اسلامک یونیورسٹی کے بھی بانی تھے۔علامہ پیر علاو¿ الدین صدیقی نے تبلیغ اسلام کے لئے دنیا بھر میں دورے کئے اور اسلام کے آفاقی پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ علامہ پیر علاو¿ الدین صدیقی نے تعلیمی میدان میں بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں کئی تعلیمی ادارے قائم کئے جہاں دینی و عصری تعلیم کا خصوصی طور پر جدید انتظام کیا۔برطانیہ میں بھی انہوں نے کئی اسلامک ادارے بنائے ،وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے بیمار اور لندن کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ علامہ پیر علاو¿ الدین صدیقی کی وفات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی جب کہ ان کے لاکھوں عقیدت مند رنج و غم اور سوگ میں ڈوب گئے ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain