تازہ تر ین

آرٹیکل 63 اے کی تشریح میں پارٹی ہیڈ یعنی پارٹی سربراہ کا ذکرہے،پارلیمانی لیڈر کانہیں:مریم نواز

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے معاملے پر فیصلہ پارلیمانی لیڈر کا نہیں بلکہ پارٹی سربراہ کا چلے گا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا “سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے کی تشریح میں پارٹی ہیڈ یعنی پارٹی سربراہ کا ذکر ہے، پارلیمانی لیڈر کا نہیں۔ متعلقہ حلقے تصحیح کر لیں۔”
چوہدری مونس الہٰی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مختصر حکم نامے میں پارٹی ہیڈ کا ذکر ہے پارلیمانی لیڈر کا نہیں۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے تفصیلی وجوہات کا انتظار ہے۔
اس سے قبل چوہدری مونس الہٰی نے ٹویٹ میں وہ خط شیئر کیا تھا جو ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر کی جانب سے ارکان کو لکھا گیا تھا۔ اس خط میں کہا گیا تھا کہ ارکان اپنا ووٹ چوہدری پرویز الہٰی کو کاسٹ کریں۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے ایم پی ایز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے سے منع کیا تھا۔
دوسری جانب ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر ساجد بھٹی نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ ق کے تمام 10 ارکان نے چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ کاسٹ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain