Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میکسیکو میں فیفا ورلڈکپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار تقریب کیساتھ آغاز ہوگیا
    • سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر صومالی ریفری کو داخلے سے روکا گیا: ٹرمپ انتظامیہ
    • ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی پشاور نہ پہنچ سکی
    • پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
    • پی ٹی آئی نے رابطہ کمیٹی ارکان کو ناراض ایم پی ایز سے رابطوں سے روک دیا
    • ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل
    • گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں
    • یونیسکو فورم میں ممتاز زہرہ بلوچ کا پاکستان کے ثقافتی ورثے پر زور
    • برطانوی وزیرِ دفاع کا فوجی اخراجات پر وزیرِاعظم سے اختلاف، استعفیٰ دے دیا
    • کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے
    • چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
    • چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی
    • زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔
    • پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ
    • ایرانی ٹیم نے ورلڈ کپ آمد پر 168 بیجز پہن کر اسکول حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
    • کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش
    • عہدہ ختم تو اہمیت ختم
    • گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ
    • جو روٹ کپتان ، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مسلم لڑکی کا ایسا کارنامہ ہندو بھی داد دینے پر مجبور

    By Daily Khabrainفروری 5, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) مودی حکومت ہندوستان میں مسلم دشمنی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ،اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کی خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ایک نوجوان مسلمان لڑکی نے ایسا کارنامہ سرانجام دے کر عالمی اعزاز حاصل کیا ہے جس سے پورے انڈیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے،مہارا شٹر کی نیلو فر شیخ نے 6مختلف زبانوں میں ایسا موبائل ایپ تیار کیا ہے جس سے دنیا بھر کے لوگ کہیں بھی بیٹھ کر مشہور اور بین الاقومی شہرت یافتہ مستند ترین ڈاکٹرز سے اپنی بیماری کا مفت علاج اور مشورہ لے سکتے ہیں۔بھارتی نجی ٹی وی چینل انڈیا ٹی وی کے مطابق کسی بھی شعبے میں مسلمان لڑکیوں کی ترقی کو ایک مشکل کام مانا جاتا ہے کیوں کہ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کے مقابلے لڑکوں کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن مہاراشٹر کے علاقے امراوتی کی نیلوفر نے لڑکے اور لڑکی کے امتیاز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایسا کارہائے نمایاں انجام دیا ہے جس نے نہ صرف اس مسلمان بچی کو عالمی اعزاز کا حقدار بنایا ہے بلکہ اس کے کارنامے نے بھارت میں بسنے والے مسلمانوں اور عام ہندوستانیوں کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا ہے۔ بی ڈی ایس کی تعلیم حاصل کرکے نیلوفر شیخ نے کچھ خاص کر گزرنے کے جذبے کے ساتھ 6 زبانوں میں ایک ایسی موبائل ایپ تیار کی ہے جس کی وجہ سے اسے پونا میں بین الاقوامی اینویشن آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔نیلوفر شیخ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں تعلیم نسواں وقت کی ضرورت ہے، کسی بھی قوم کی ترقی کا دارو مدار اس قوم کی تعلیمی ترقی پر ہوتا ہے، اگر قوم کی لڑکیاں تعلیمی میدان میں ترقی کرتی ہیں تو قوم بھی ترقی کرے گی۔عالمی سطح کا اعزاز حاصل کرنے والی نیلو فرشیخ کا کہنا تھا کہ اس کے والدین کی بہترین رہنمائی اور حوصلہ افزائی ہی اِس کی کامیابی کا ضامن ہے، میرے والد سلطان شیخ جو ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم اور والد گریلو خاتون ہیں نے اپنے بچوں کی پڑھائی کے لئے ہر طرح کی قربانیاں دی ہیں اور میرا اعزاز حاصل کرنا بھی والدین کے مرہون منت ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں

    تازہ ترین

    ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل

    گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں

    چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.