Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میکسیکو میں فیفا ورلڈکپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار تقریب کیساتھ آغاز ہوگیا
    • سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر صومالی ریفری کو داخلے سے روکا گیا: ٹرمپ انتظامیہ
    • ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی پشاور نہ پہنچ سکی
    • پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
    • پی ٹی آئی نے رابطہ کمیٹی ارکان کو ناراض ایم پی ایز سے رابطوں سے روک دیا
    • ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل
    • گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں
    • یونیسکو فورم میں ممتاز زہرہ بلوچ کا پاکستان کے ثقافتی ورثے پر زور
    • برطانوی وزیرِ دفاع کا فوجی اخراجات پر وزیرِاعظم سے اختلاف، استعفیٰ دے دیا
    • کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے
    • چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
    • چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی
    • زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔
    • پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ
    • ایرانی ٹیم نے ورلڈ کپ آمد پر 168 بیجز پہن کر اسکول حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
    • کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش
    • عہدہ ختم تو اہمیت ختم
    • گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ
    • جو روٹ کپتان ، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شکیل آفریدی کی رہائی, امریکی انتظامیہ کو بڑی پیشکش

    By Daily Khabrainفروری 6, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (اے این این+ این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کر سکتا ہے ہم اس معاملے کو قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے حل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ کسی کے لیے پرخاش کا باعث بنے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک اعلی پاکستانی سفارت کار نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ حکومت، اسامہ بن لادن کی تلاش میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی جعلی مہم چلانے والے ڈاکٹر آفریدی کی رہائی کے متعلق نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔خارجہ امور پر وزیر اعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ ہم اس معاملے کو قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے حل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ کسی کے لیے پرخاش کا باعث بنے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ صدر ٹرمپ کے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ڈاکٹر آفریدی کی رہائی کے لیے دبا و¿میں اضافہ ہو گیا ہے۔تاہم فاطمی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ سے ان کی اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اوباما انتظامیہ نے بھی آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہم نے انہیں واضح طور پر بتا دیا تھا کہ اس شخص نے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے ساتھ قانون کے تحت برتا کیا جا رہا ہے۔طارق فاطمی نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کو ان سات مسلم اکثریتی ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن کے شہریوں پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے دورے میں ان کے امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری اور مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔ڈاکٹر آفریدی ان دنوں پشاور کی ایک جیل میں 33 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان شکیل آفریدی کی رہائی کے معاملے پر امریکہ سے بات کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں، سرحدی خلاف ورزیوں اور انتہاہ پسندی کی حمایت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ایک انٹرویومیں طارق فاطمی نے کہا کہ بھارت پہلے خود پاکستان میں اپنے حاضر سروس فوجی افسران بھیج کر دہشت گردی کروانا بند کرے ¾ بھارت کا کوئی بھی پڑوسی ملک اس کی انتہاہ پسندی سے محفوظ نہیں ہے، بھارت نے تمام پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کے فروغ کی حمایت کی ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل

    گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں

    تازہ ترین

    ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    سعودی عرب میں سیکڑوں نئے آثارِ قدیمہ دریافت، حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ بھی شامل

    گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں

    چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.