تازہ تر ین

تحریک انصاف آج الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرے گی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف آج الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرے گی۔
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاری مکمل کر لی۔ پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی ۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، لاہور، پشاور میں الیکشن کمیشن کیخلاف مظاہرہ ہو گا ۔ پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلی سے منظور قرارداد کمیشن کے دفتر لے کر جائیں گے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کردیا ہے۔متوقع لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کی جائے گی، ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا
گزشتہ روزوزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کسی نے زبردستی ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کرے گی۔ چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔
پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر پرجانبداری کا الزام لگاتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain