لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف مراد سعید نے دعوی کیا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے، شہباز گل کو گرفتار کر لیا۔
مراد سعید نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے۔
