Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی: بارش کے بعد سڑکیں، گلیاں اور محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے

    By Khabrain Newsاگست 10, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد مختلف علاقوں میں سڑکیں، گلیاں اور محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جب کہ بجلی کی بندش نے شہریوں کی اذیت و تکلیف میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔
    کراچی میں ایک مرتبہ پھر ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہریوں کو سخت اذیت میں مبتلا کردیا ہے، درجنوں گاڑیاں سڑکوں پہ بند ہو گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جب کہ موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد فٹ پاتھوں کو سڑک سمجھ کر منزل پر پہنچنے کی کوشش کرتی دکھائی دی۔
    گزشتہ بارشوں کی طرح اس مرتبہ بھی سندھ ہائی کورٹ کے مرکزی گیٹ کے سامنے تالاب بن گیا، خیابان بحریہ پانی سے لبالب بھر گئی، ڈیفنس لائبریری روڈ پانی میں ڈوب گئی، کھڈا مارکیٹ کے مقام پر برساتی پانی جمع ہوگیا، پی ای سی ایچ ایس میں درخت بارش کی وجہ سے گرگیا۔
    شہر کی کئی سڑکوں پر جمع ہونے والے برساتی پانی کی وجہ سے فٹ پاتھوں کا نشان تک مٹ گیا تھا جو حادثات کا بھی سبب بنا جب کہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ اسکول بچوں کی وین بھی برسات میں کھڑی دکھائی دی۔
    شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے مائی کولاچی روڈ پر پانی جمع ہو گیا، شارع فیصل پر واقع وائرلیس گیٹ کے اطراف آمد و رفت تقریباً معطل ہو گئی، شہری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو دھکے لگاتے رہے، گرومندر کے اطراف واقع سڑکیں پانی میں ڈوبی رہیں، حیدری سے فائیو اسٹار چورنگی جانے والی سڑک دور دور تک دکھائی نہیں دے رہی تھی۔
    رات ہونے کے باوجود شہر کی صورتحال میں کوئی واضح تبدیلی دکھائی نہیں دے رہی ہے، حقانی چوک بدستور پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور نیوچالی کے مکینوں کو بھی سخت دشواری کا سامنا ہے جب کہ شاہ فیصل کالونی کے حالات بھی مختلف نہیں ہیں۔
    کراچی میں تیز بارشوں کی پیشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے کل ہونے والے پرچے ملتوی کردیے ہیں۔
    اس سلسلے میں ترجمان بورڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیوٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں جب کہ تمام ملتوی شدہ پرچے اب 22 اگست کو لیے جائیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

      ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع

      14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.