تازہ تر ین

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی: وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑی پیشرفت، دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تجارت میں آسانیاں دی ہیں ۔ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی ۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط پر حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کی معیشت مزید مستحکم ہوگی، پاکستان ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے جو باعث مسرت ہے
واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر تجارت مہمت ایم یو ایس وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان بھی معاہدہ ہوگا، دو طرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain