تازہ تر ین

فولادی آٹا تیار….پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمر کس لی

لاہور( خصوصی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں عام آٹے کی بجائے فورٹیفائیڈ ( فولادی) آٹا تیار اور فروخت کروانے کیلئے قانون اور قواعد و ضوابط میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلور ملز فورٹیفائیڈ آٹے کی سو فیصد تیاری اور فروخت کیلئے 6 ماہ کی مہلت دی جائے گی جس کے ختم ہونے کے بعد فلور ملز عام آٹا تیار اور فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فورٹیفائیڈ آٹا کی وسیع پیمانے پر تیاری اور فروخت کیلئے فلور ملنگ انڈسٹری کو دوتا ڈھائی سال کی مہلت دی جائے اور صرف فورٹیفائیڈ آٹا لازم قرار دینے کی بجائے اس کے ساتھ ساتھ عام آٹا کی تیاری اور فروخت بھی جاری رکھی جائے جبکہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے بعض رہنماﺅں نے فوڈ اتھارٹی کے اس اقدام پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فوڈ اتھارٹی فلورملنگ انڈسٹری پر محکمہ خوراک کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لینا چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے سروسز کلب میں ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما بھی شریک ہوئے تھے۔ اس اجلاس میں نورالامین مینگل نے کہا تھا کہ اس وقت پاکستان کے عوام خوراک میں آئرن کی شدید کمی کا شکار ہیں بالخصوص عورتوں اور بچوں میں اس کی شدید کمی پائی جاتی ہے لہذا تمام فلور ملز جلداز جلد اس بات کو یقینی بنائیں کہ عام آٹے کی جگہ فورٹیفائیڈ آٹا (جس میں آئرن شامل ہوتا ہے) تیار کیا جائے۔گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ عوام کے غذائی تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ فلور ملز فورٹیفائید آٹا فروخت کریں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب بھر میں فلور ملز کی آٹا تیاری کو سو فیصد فورٹیفائیڈ کرنے کیلئے 6 ماہ کی مہلت دیں گے کیونکہ فلور فورٹیفیکیشن کا پروگرام کئی سالوں سے جاری ہے اور اس میں طویل مہلت کی ضرورت نہیں ، ڈی جی نے کہا کہ ممکن ہے کہ پانچ برس بعد حکومت فورٹیفیکیشن کی پالیسی پر نظر ثانی کرکے کچھ رعایت کرے مگر فی الوقت سو فیصد آٹا فورٹیفائیڈ تیار کرنا ہوگا۔ مہلت ختم ہونے کے بعدعام آٹے کی تیاری اور فروخت ممنوع ہو جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain