تازہ تر ین

سپریم کورٹ میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار کی موت

اسلا م آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں سیکرٹری وقاف پنجاب کو دل کا دورہ، پولی کلینک منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے نوازش علی کی موت کی تصدیق کر دی، ذرائع کے مطابق ہپتال منتقلی کے وقت نوازش علی دم توڑ چکے تھے، سیکرٹری اوقاف نوازش علی کی عمر پینسٹھ برس تھی، انکی پہلے بھی اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی تھی۔ڈاکٹرز کے مطابق سیکرٹری اوقاف کی موقع پر موت واقع ہو گئی تھی ۔ سپریم کورٹ کا ڈاکٹر یاسر ہمراہ آیا تھا، سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی کی نعش بغیر پوسٹ مارٹم کرانے کے لاھور روانہ کر دی گئی ۔پولی کلینک ہسپتال سے نوازش علی کی نعش کو ان کی بھانجی نے وصول ۔میت کا پوسٹ مارٹم بھی ان کی بھانجی روبینہ وسیم کے کی درخواست پر نہیں کیا گیا ۔جن کا کہناتھاکہ پولی کلینک سے نعش لاھور اوقاف کے مرکزی دفتر میں لے کر جائیں گے جہاں ان کی اوقاف کے دفتر نماز جنازہ پڑھی جائیگی ۔ امکان ھے کہ نمازجنازہ پڑھے جانے کے بعد ان کی تدفین کے لئے نعش کو ان کی آبائی گاو¿ں جو کہ ضلع خانیوال میں ھے، لےجایا جائیگا۔ سیکرٹری اوقاف کی موت واقع ھونے کے بعد جب ان کی میت کو پولی کلینک منتقل کیا گیا تھا اس دوران چیف سیکرٹری پنجاب زاھد سعید نے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے ڈاکٹر ایوب اور پولی کلینک ہسپتال کی میڈیکل لیگل افیسر ڈاکٹر دردانہ سے بھی ملاقات کی ۔سیکٹری اوقاف نوازش علی کی میت کو لاھور روانگی کے وقت سپریم کورٹ کیس میں ان کے وکیل عامر بشارت ایڈووکیٹ،محکمہ اوقاف کے ملازم عبدالرزاق جو کہ سکرٹری اوقاف کی کیس میں معاونت کرتے تھے موجود تھے۔ سیکرٹری اوقاف کو سپریم کورٹ کی عدالت نمبر3 میں جسٹس امیرمسلم ھانی کے سامنے پیش ھونا تھا۔ عدالت میں سیکرٹری اوقاف کے خلاف C No 518 فائل کا مقدمہ زیر سماعت تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain