تازہ تر ین

کراچی: گلشن اقبال میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) گلشن اقبال کے علاقے میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری اورچھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں 2 روز قبل گھر کے سامنے سے ہائی روف گاڑی چوری کرلی گئی جب کہ اسی روز گلشن اقبال بلاک 2 سے کار بھی چوری کی گئی۔
پولیس کے مطابق گلشن ڈگری کالج کے طالب علم بھی موٹرسائیکل لفٹر سے محفوظ نہیں ہیں اور 4 روز قبل کالج کے سامنے سے طالب علم کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔
ریکارڈ کے مطابق گلشن اقبال تھانے میں 17 اگست سے 21 اگست کے دوران 20سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چوری اور چھن جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain