کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمران اپنے اثاثوں میں سے سیلاب زدگان کے لیے رقم دیں، متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔
کراچی میں الخدمت ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا کام ہے، حکومت متاثرین کی مدد پر توجہ دے، وفاق و صوبائی حکومتیں سیاست میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے، سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پوری قوم جاگ اٹھی لیکن حکومت سو رہی ہے، 2010 کے سیلاب پر بھی حکمرانوں نے کرپشن کی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ بے گھر افراد کو ان کے گھروں میں بسانے کے اقدامات کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2010 میں سیلاب کے بعد بنے کمیشن کی سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا، فلڈ کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کیا جاتا تو آج صورتِ حال اتنی سنگین نہ ہوتی۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
