کراچی: (ویب ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، آئی ایم ایف ڈیل کی منظوری کے بعد بھی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز میں ہی ڈالر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے8 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 222 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔