تازہ تر ین

ایشیا کی کرکٹ کا سلطان کون؟ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج فائنل معرکہ

دبئی : (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا ٹکرائیں گے۔
ایشیا کپ کےلیے آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ ہو گا۔ فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکا نے فائنل سے دو دن قبل پاکستان کو آخری سپر فور میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔ پاکستان سپر فور مرحلے کے دیگر دونوں میچ جیت کر فائنل میں پہنچی ہے۔
جبکہ سری لنکا کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے شکست دی لیکن اس کے بعد وہ لگاتار چار اور سپر فور مرحلے کے تمام تین میچ جیت کر فائنل میں پہنچی ہے۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بحثیت ٹیم اس وقت ہمارا ایک ہی ہدف ہے کہ ہم فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain