تازہ تر ین

سندھ میں منچھر، سکھر بیراج سمیت مختلف مقامات پرپانی کی سطح میں کمی ہونا شروع ہوگئی

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) سندھ میں سکھر بیراج، منچھر جھیل، دادو، جوہی اور خیرپور ناتھن شاہ سمیت مختلف مقامات پر سیلاب کے بعد پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور دریائے سندھ میں پانی کا اخراج جاری ہے۔
ضلع دادو میں حفاظتی پشتوں اور رنگ بندوں پر پانی کی سطح گرنا شروع ہوگئی، منچھر جھیل سے دریائے سندھ میں پانی کے اخراج کے بعد اس وقت منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم ہو کر 22.3 فٹ ہوگئی۔
ادھر سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح بتدریج کم ہورہی ہے، بیراج میں 24 گھنٹوں میں 5 ہزار کیوسک پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ آبپاشی کے انجینئر بلرام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں ڈوبے شہرخیرپور ناتھن شاہ سے پانی 6 سے 10 انچ کم ہوا ہے، فلڈ پروٹکٹیو بند (ایف پی) کے نیچے 2 سے 3 فٹ پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ میہڑ کے قریب سپریو بند کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی، شہر کے رنگ بند سے بھی 5 انچ سے ڈیرھ فٹ پانی کم ہوا ہے جبکہ میہڑ سے لاڑکانہ این 55 انڈس ہائی وے سے بھی پانی کی سطح کم ہور ہی ہے۔
محکمہ انہار کے مطابق رنگ بند جوہی پرپانی کی سطح 4 انچ سے 9 انچ تک کمی ہوئی ہے۔
رنگ بند بھان سیدآباد میں بھی پانی کی سطح 1 فٹ تک کم ہوئی ہے، دادو میں چک پل اور سیم نالے کے پانی کے بھاؤ کی شدت ختم ہوگئی۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال نارمل ہونے کے بعد رنگ بند دادو کا کام کل سے بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ میں نکاسی آب کے سیم نالے ایل بی او ڈی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث محکمہ آبپاشی کی جانب سے زیرو پوائنٹ کے مقام پر کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain