تازہ تر ین

پشاور، انٹرنیشل ڈرگ نیٹ ورک مافیہ کا کارندہ گرفتار، انسانی جسم کے اندر آئس بھرے کیپسول چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا، محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول۔

پشاور: (ویب ڈیسک) ملزم کے جسم کے اندر چھپائی گئی 57 عدد آئس سے بھرے کیپسول برآمد۔ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول
ملزم اسلام آباد ائیر پورٹ فلائٹ سے جانے والا تھا، پشاور میں راستے سے گرفتار کیا۔
دوران تفتیش پتا چلا کہ ملزم اس سے پہلے 7 بار سعودی عرب منشیات سمگل کر چکا ہے۔
ملزم ایئر پورٹ سیکورٹی سے بچنے اور دھوکہ دینے کیلئے اپنی ماں ، بیوی اور تین بچوں سمیت عمرے کے ویزوں پر احرام باندھ کر  بیرون ملک جاتا رہا۔
ملزم کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے۔
منشیات کے ایسے گروہ ملک و قوم کیلئے بین الاقوامی سطح پر بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ مشیر وزیراعلیٰ خلیق الرحمان
محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا ایسے نیٹ ورکس کے خلاف جدید خطوط پر تفتیش کر رہا ہے اور ان کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جائیگی۔
محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول روزانہ کی بنیادوں پر کامیاب کارروائیاں کر رہا ہے، متعلقہ حکام کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو تعریفی اسناد دئے جائیںگے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain