لاہور (ویب ڈیسک) سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لاہور سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مختصر کے مجمع میں خودکش کا داخل ہونا پنجاب حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی ہے ۔ حالانکہ خودکش حملہ کے بارے میں پہلے سے وارننگ دی گئی تھی لیکن صوبائی اور وفاقی وزراءصرف جی جی بریگیڈ کے لئے مختص کئے ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور ہائی کورٹ کے باہر سینیٹر اعتزاز احسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو پہلے وارننگ دی جا چکی تھی لیکن اس کے باوجود فل پروف سکیورٹی کیوں نہیں دی گئی ۔گزشتہ روز سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہوتی ہے ۔ لیکن پنجاب حکومت اس معاملے میں بھی ناکام ہو گئی ہے ۔ پنجاب حکومت مسائل سے زیادہ وسائل پر توجہ دے رہی ہے ۔ اب بھی خودکش حملے سے فائدہ حکومت کو ہی ہو گا کیونکہ لوگ اب احتجاج کرنے سے ڈریں گے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی وزراءخود کام نہ کر کے ذمہ داری اپوزیشن پر ڈال دیتے ہیں صوبائی اور وفاقی وزراءصرف جی جی بریگیڈ کے لئے مختص ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مختصر کے مجمع میں خودکش حملہ آور کا داخل ہونا انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی نااہلی ہے اگر پنجاب حکومت پیسے شہریوں پر خرچ کرتی تو ایسے واقعات پیش نہ آتے ۔