Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • سیالکوٹ موٹروے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ،1 اہلکار شہید، 5زخمی
    • اسلام آباد پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
    • ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم
    • لاہور’ ایم جی HS سپرہائبرڈ مالکان کیلئے 7 کلو واٹ ہوم چارجرز جیتنے کی مہم کا آغاز۔
    • نیتن یاہو اسرائیل کے مفاد میں اقتدار چھوڑ دیں: اسرائیلی میڈیا
    • ایم جی HSسپر ہائبرڈ مالکان کیلئے 7کلوواٹ ہوم چارجز جیتنے کی مہم کا آغاز
    • پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی سرکاری رہائشگاہ خالی کرنیکا نوٹس معطل کر دیا
    • PTI پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تذبذب کا شکار، ریکوزیشن جمع نہ ہوسکی
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے پبلک پراسیکیوشن رانا بلال احمد کی زیرصدارت اجلاس
    • جے آئی کی احتجاجی تحریک کا تیسرا مرحلہ ،150 مقامات پر دھرنے ہونگے
    • قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانیوالے مجرم کی فوجداری اپیل منظور، بری کرنیکا حکم
    • وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر ہان سنگ ہو اور دیگر شخصیات، سفیر کی رہائش گاہ پر جمہوریہ کوریا کے قومی اور مسلح افواج کے دن کے موقع پر منعقدہ استقبالیے کے دوران گروپ فوٹو کے لیے پوز دے رہے ہیں۔
    • اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • اسمان کو چھوتے سبزی و پھلوں کے نرخ عوامی جیبوں پر ڈاکہ انتظامیہ خاموش تماشائی
    • پاکستان جنوبی کوریا کا اقتصادی تعاون تجارت سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
    • مولانا طیب قریشی’ مشیر اوقاف’ حج و مذہبی امور خیبر پختونخوا پشاور میں پیغام امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • پٹرول پر عائد لیوی ختم نہ ہوئی تو اسلام آباد مارچ کرینگے حافظ نعیم الرحمن
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہر کام مذاکرات سے ممکن ہوسکتا ہے ضمنی انتخاب کی نوبت ہی نہ آئے: عمران خان

    By Khabrain Newsاکتوبر 5, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر کام مذاکرات سے ہوسکتا ہے۔ آخر میں تو مذاکرات سے ہی باتیں طے ہوتی ہیں۔ لانگ مارچ کی تاریخ میں نے اپنے تک رکھی ہے، شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا، 16اکتوبر دور لگتا ہے۔ ہوسکتا ہے ضمنی انتخاب کی نوبت ہی نہ آئے۔
    ایوان وزیراعلیٰ 90 شاہراہ قائد اعظم پر سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کوئی بھی آجائے، مجھے فرق نہیں پڑتا، سپہ سالار کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے، یہ مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں، یہ تو سیکورٹی تھریٹ ہیں ایک مجرم کیسے اتنی بڑی تعیناتی کا فیصلہ کرسکتا ہے۔
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائفر کہیں چوری نہیں ہوا، سائفر کی ماسٹر دستاویز دفتر خارجہ میں ہوتی ہے، شکر ہے انہوں نے سائفر کو تسلیم تو کیا، کمیٹی مجھے بلاتی ہے تو پہلے یہ پوچھوں گا کہ ڈونلڈ لو نے کس کو ہٹانے کا حکم دیا۔
    پی ٹی آئی چیئر مین نے مزید کہا کہ ان کو اپنی کرپشن کا ڈر ہے مجھے کوئی ڈر نہیں۔ مخالفین کو ایک بار پھر این آر او دے دیا گیا، لانگ مارچ کب ہوگا کسی کو تاریخ نہیں بتاوں گا، ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے، تاریخ میں نے اپنے تک رکھی ہے، شاہ محمود قریشی میرے وائس چیئرمین ہیں، ان کو بھی نہیں بتایا، 16اکتوبر دور لگتا ہے۔ ہوسکتا ہے ضمنی انتخاب کی نوبت ہی نہ آئے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جتنا جانبدار اتنا کبھی نہیں دیکھا، موجودہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے، یہ مجھے نااہل کروانا چاہتے ہیں، چیلنج ہے میرا اور آصف علی زرداری، نواز شریف کا توشہ خانہ کیس ایک ساتھ سن لیا جائے، میں نے کچھ غیر قانونی نہیں کیا، انہوں نے تو غیر قانونی طور پر قیمتی گاڑیاں لے لیں، تو شہ خانہ میں زرداری اور نواز قیمتی گاڑیاں نہیں لے سکتے تھے مگر گھر لے گئے۔
    عمران خان نے مزید کہا کہ ہر کام مذاکرات سے ہوسکتا ہے۔ آخر میں تو مذاکرات سے ہی باتیں طے ہوتی ہیں۔ انہوں نے نیب چیئرمین مرضی کا لگا لیا۔ یہ اداروں کے سربراہ اپنی مرضی کے لگانا چاہتے ہیں۔
    لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیسے ہمیں روکے گا۔ اسلام آباد کے چاروں طرف تو ہماری حکومتیں ہیں، پنجاب، خیبرپخوتخونخوا، آزاد کشمیر میں ہم ہیں، یہ خالی دھمکیاں دے رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      بدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.