تازہ تر ین

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا گوادر کے منصوبوں کا خود جا کر مشاہدہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گوادر کے منصوبوں کا خود جا کر مشاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گوادر کے منصوبوں کا خود جا کر مشاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے نور عالم خان کا کہنا تھاکہ 4 ذیلی کمیٹیاں بنائی جائیں گی، دو کمیٹیوں کی سربراہی ممبران قومی اسمبلی اوردوکی سینیٹرزکریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر، وجیہہ قمبر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور مشاہد حسین سیدکی سربراہی میں ذیلی کمیٹیاں بنیں گی۔
نور عالم خان کا کہنا تھاکہ گوادر پورٹ، کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم تینوں کا برا حال ہے، پی اے سی کا اجلاس گوادر اور اورماڑہ میں کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain