تازہ تر ین

مریم نواز کی لندن پہنچ کر بھائی حسن نواز سے ملاقات

لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ ان کے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو عائشہ بھی ہیں، شریف فیملی کے افراد مریم نواز کو لینے کیلئے ائیرپورٹ پہنچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق مریم نواز کی بھائی حسن نواز سے ائیرپورٹ پر ملاقات ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے، تصویر میں بہن بھائی کو گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع کاکہنا تھا کہ مریم نوازپاکستانی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے 11 بجے ایون فیلڈ پہنچیں گی۔
یاد رہے کہ مریم نواز،اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں مریم کی نواز شریف سے ملاقات کو بھی تقریباً تین برس ہوچکے ہیں۔پاکستان سے روانگی سےقبل انہوں نےکہا تھا کہ وہ والد سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔
مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد گزشتہ روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد منگل کو مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain