تازہ تر ین

توشہ خانہ، آصف زرداری کیخلاف ریفرنس قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے توشہ خانہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔
وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری اور افتخار درانی نے ریفرنس سیکرٹری قومی اسمبلی میں جمع کرایا۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ریفرنس جمع کرانے کے بعد کہا کہ آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں۔ یوسف رضا گیلانی نے فروری 2009 میں آصف زرداری کو گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے 3 گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے رولز کی نرمی کے لیے سمری منظور کی۔
زلفی بخاری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سمری کی منظوری غیر قانونی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain