تازہ تر ین

ایف آئی اے شہباز شریف اور زرداری کی غلام بن چکی ہے: عمر سرفراز چیمہ

لاہور: (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز، زرداری حکومت بوکھلاہٹ خوف میں پے درپے غلطیاں کررہی ہے، عمران خان قوم کا صادق اور امین رہنما ہے۔
مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو عمران خان پر بھونڈے الزامات لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ایف آئی اے شہباز زرداری حکومت کی زر خرید غلام بن چکی ہے، ثابت شدہ کرپٹ شہباز شریف کو فرد جرم عائد ہونے سے بچا لیتی ہے، دوسری طرف ایماندار اور ملک کے سب سے بڑے رہنما پر بوگس مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام ثبوت مہیا کئے اور کسی قطری خط کا سہارا نہیں لیا گیا، امپورٹڈ حکومت جتنے جتن کر لے ناکامی اسکا مقدر بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain