لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) میں مردان واریئرز نے حیدر آباد ہنٹرز کا 4 وکٹ سے شکار کرلیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ایونٹ میں حیدر آباد ہنٹرز اور مردان واریئرز کے مابین میچ کھیلا گیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدر آباد ہنٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 128 رنز بنائے، علی نصیر نے 37 گیندوں پر 54 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ارباز خان نے 27 بالز پر 22 سکور بنائے۔
محمد عرفان نے 17 رنز دیکر دو جبکہ آرچی لینہم نے 24 سکور کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
129 رنز کا ہدف مردان واریئرز نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، حسیب خان 39 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے، شہزاد خان نے 35 بالز پر 33 رنز بنائے۔
شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے علی نصیر نے 38 رنز کے عوض 3 جبکہ محمد زبیر جونیئر نے 18 سکور دیکر 2 شکار کئے۔
مردان واریئرز کے حسیب خان کو فتح گر ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔