فیصل آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، 25 مئی کی پالیسی کو 10سے ضرب دے کر کام کریں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتھوں کی موجودگی سے حکومت تبدیل ہوسکتی تو پھر کل کو کوئی دوسرا جتھہ آئے گا، کسی صورت بھی جتھہ کلچر بد تمیزی اور فتنہ فساد کے کلچر کو ہر حال میں ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مشروط مذاکرات کیلئے تیار نہیں، غیر مشروط مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے متعلق کوئی بھی یہ اتھارٹی نہیں رکھتا کہ وہ فیصلہ کرےکہ وہ کب آئیں گے، پارٹی نے درخواست کی ہے کہ اگلے الیکشن کی کمپین وہ شامل ہوں، انہوں نے اسے قبول کیا ہے، آنے کا فیصلہ وہ کریں گے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگلےعام انتخابی مہم میں نواز شریف پارٹی کو لیڈ کریں گے۔
ضمنی الیکشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں،پولیس ،رینجرز سمیت تمام ادارے احسن طریقے سے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں،میرا گھر ہی اس حلقے میں ہے اس لیے یہاں آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کسی جگہ پر بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے،رینجرز فوج پولیس سب کو دستیاب کیا ہے،اہلکاروں سے کام لینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تو تقریباً الیکشن مکمل ہونے کے قریب ہے، پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں لوگ پہنچ جائیں تو ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
- اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
- خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
- پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
- ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
- رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
- اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
- ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ
- ایران کا معاہدے کی پاسداری کا دعویٰ، امریکا پر خلاف ورزی کا الزام
- کیوبا میں ایک ہفتے میں دوسری ملک گیر بجلی بندش
- قتل کی کوشش پر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
- حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔
- وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
- مشرقی تہران صوبے میں دھماکے کی اطلاع
- حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
- کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
- وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
- سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
- امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
- فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
