لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج پر تبصرے سے انکار کردیا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بارے میں فی الحال بات نہیں کروں گی۔
لندن میں نواز شریف کے ساتھ دفتر سے روانہ ہوتے وقت مریم نواز سے صحافیوں نے گزشتہ روز کے ضمنی الیکشن پر تبصرے کی بات کی تو انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بارے میں آرام سے بیٹھ کر بتائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 6 نشستیں جیت لیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ملیر اور ملتان میں کامیابی حاصل کی۔
