لاہور: (ویب ڈیسک) 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے لک بینکسٹائن نے اپنی ٹیم گوادر شارکس کو بہاولپور رائلز کے خلاف 8 وکٹ سے کامیابی دلوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پہلا کوالیفائر میچ بہاولپور رائلز اور گوادر شارکس کے مابین کھیلا گیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بہاولپور رائلز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنائے، محمد دانش نے 33 جبکہ فرحان یوسف نے 30 رنز بنائے۔
محمد اسماعیل نے 10 رنز دیکر 3 جبکہ عرفان منہاس نے 19 سکور کے عوض ایک وکٹ اپنے نام کی۔
140 رنز کا ہدف گوادر شارکس کی ٹیم نے 18 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، لک بینکسٹائن نے 37 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ محمد ذوالفقال 44 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
نیتھن ایڈورڈ اور محمد ذیشان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
37 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلنے والے لک بینکسٹائن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2022/10/wiin.jpg)