تازہ تر ین

بڑا کھیل، بڑا مقابلہ، پاک بھارت ٹاکرا

میلبرن : (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہو گا، پاکستان اور روایتی حریف بھار ت 1 بجے آمنے سامنے آئیں گے۔
بڑے ٹورنامنٹ کے بڑے معرکے کی بڑی تیاری مکمل ہو گئی ہے، کپتان بابراعظم کی قیادت میں محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف قومی ٹیم کی امیدوں کے محور،محمد نواز، حیدر علی ، شان مسعود بھی بلا گھمانے کیلئے پرعزم ہیں۔
جبکہ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی، روہت شرما، سوریا کمار یادیو اور ہردیک پانڈیا پرانحصار کر رہی ہے۔
پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آ چکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔
پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ بار آمنے سامنے آئے، پاکستان نے تین، بھارت نے سات میچز میں کامیابی سمیٹی، ایک میچ ٹائی ہوا۔
پاکستان کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بارش اور موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں، جتنا بھی میچ ہوگا اس کیلئے مکمل تیار ہیں، وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ کس کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں، انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی دن کچھ بھی ہو سکتا ہے، کسی کھلاڑی کا پتہ نہیں ہوتا کہ کون سا کھلاڑی چل جائے۔
جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستانی بالرز کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، ایشیا کپ میں کمزوریوں اور صلاحیتوں کا پتہ چلا تھا پاکستان کی بالنگ کے ساتھ ان کے بلے بازوں کو آؤٹ کرنا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain