تازہ تر ین

ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ بارش ہوئی تو آئی سی سی کو بڑا نقصان ہو گا

میلبرن : (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے پاک بھارت مییچ میں اگر بارش ہو گئی تو آئی سی سی کو ٹکٹ ریفنڈ کی مد میں 70 لاکھ ڈالر کا نقصان ہو گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہونے جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پاک بھارت ٹاکرا ہو گا جس کے ٹکٹ گزشتہ ماہ آدھے گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئے تھے۔
آج کے میچ میں بارش کے بھی قوی امکانات ہیں اور اگر بارش ہو جاتی ہے تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹکٹ ریفنڈ کرنے پڑیں گے۔ شائقین کو ٹکٹ ریفنڈ کی صورت میں آئی سی سی کو 70 لاکھ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں آدھے گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئی تھیں اور بعد ازاں اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوئیں۔ آج کے پاک بھارت میچ کے لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں اور اگر میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو 70 لاکھ ڈالرز تماشائیوں کو واپس کرنا پڑیں گے۔
بارش کے امکان نے نہ صرف شائقین کو تجسس میں مبتلا کر رکھا ہے بلکہ کھلاڑی بھی اس بارے میں تذبذب کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ میچ میں بارش ہونے پر شائقین کو مکمل رقم اس صورت میں واپس کی جائے گی کہ کھیل 10 اوورز سے کم کا ہوا ہو۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain