تازہ تر ین

ٹی 20 ورلڈ کپ، آئرلینڈ کا سری لنکا جیت کیلئے کو 129رنز کا ہدف

ہوبارٹ: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے مرحلے میں آئر لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔
آئر لینڈ اور سری لنکا کے درمیان سپر 12 مرحلے کا میچ ہوبارٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ آئر لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور آئر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر 42 بالز پر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اوپنر پال اسٹرلنگ نے 25 بالز پر 34 رنز بنائے۔
آئر لینڈ ٹیم کے کپتان اینڈی بالبرنی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ لورکن ٹکر 10، کرٹس کیمفر 2، جارج ڈوکریل 14، گیرتھ ڈیلانی 9، مارک ایڈیئر صفر رنز بنا سکے۔ سیمی سنگھ 7 اور بیری میکارتھی 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کے مہیش ٹھیکشانا اور ونندو ہسارنگا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بائینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونا رتنے اور دھنن جیا دی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain