تازہ تر ین

2018 سے پہلے فیٹف میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں تھا: حماد اظہر

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ 2018 سے پہلے فیٹف میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں تھا۔
گارڈن ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ 2018 سے فیٹف کو رپورٹ بھجوانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اپریل 2022 تک جاری رہا، تحریک انصاف کی حکومت نے فیٹف کے پہلے 27 نکات اور پھر مزید 5 نکات پر رپورٹ دی، رپورٹ کو تیار کرنے میں تمام ادارے شامل تھے۔گرے لسٹ سے نکلنا کسی ایک شخص کی کامیابی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام اداروں نے مل کر کام کیا لیکن پی ڈی ایم نے فیٹف کے 13 قوانین کی مخالفت کی تھی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ 35 کے قریب ممالک فیٹف کے رکن ہیں ہم بھی رکنیت کیلئے اپلائی کریں گے، جیسے جیسے دنیا کی ضرویات بڑھتی جا رہی ہیں انکے مطابق ہمیں بھی سسٹم کوجدید بنانا ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain