تازہ تر ین

ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے منتظر ہیں، تفتیش مکمل ہونے پر آگے بڑھ سکیں گے، بلاول

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ارشد شریف کے بچوں اور متاثرہ خاندان کے افراد کا احساس کرنا چاہیے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کینیا میں پاکستانی سفارتخانہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے کو دیکھ رہا ہے، وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے بات کر کے تحقیقات کی درخواست کی ہے، ہم ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے منتظر ہیں، تفتیش مکمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں وہ مکمل ہوں تو ہم آگے بڑھ سکیں گے۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں سب نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور ہم سب اس کا شکار رہے ہیں، عام شہری، میرا خاندان اور ہمارے سپاہی دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں، فوج نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے صف اول میں اپنا کردار ادا کیا۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک فوج آج تک دہشت گردی کے نشانے پر ہے اور دہشت گردوں کا سامنا کر رہی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیم نے کانفرنس میں نعرے لگائے، میں نے اس کا جو جواب دیا وہ نامناسب تھا، میں ایک وفاقی وزیر ہوں، مجھے نعروں کا بہتر انداز میں ردعمل دینا چاہیے تھا، تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ادارے آئینی کردار کی جانب خود کو منتقل کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ اس لئے الیکشن جیتے کیونکہ ہم سب نے ایک ہو کر جھوٹ اور پراپیگنڈے کا مقابلہ کیا،4 سال میں تبدیلی کے نام پر ملک میں تباہی پھیلائی گئی، جمہوریت کے ساتھ جو معاشی حالات پیش کئے گئے وہ بھی سب کے سامنے ہیں، سابق وزیراعظم نے ملکی معیشت پر خود کش حملہ کیا، سابق وزیراعظم ملک کو ڈیفالٹ کے قریب لے گئے، ہم نے دن رات محنت کر کے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے ہم اگلے الیکشنز کی طرف جائیں گے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج دیوالی کا دن ہے، پاکستان میں رہنے والے ہندو بہن بھائیوں کو دیوالی مبارک ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain